جمعیت عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا محمد طاہر توحیدی
کوئٹہ (صحافت ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے مجلس عاملہ مجلس شوری اور سنئر کارکنوں کا اہم اجلاس بمقام جامع مسجد سربلند خان میں زیر صدارت امیر یونٹ مولانا محمد طاہر تو حیدی منعقد ہوا جسمیں گیس بجلی لوڈشیڈنگ اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور جماعت کے فعالیت پر غور خوض کیا گیا
اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نائب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع سرپرست اعلی مولانا محمد صادق حاجی محمد سلیمان جتک حاجی امیر محمد حاجی محمد حسن خان کاکوزیی ناظم دو یم
مولانا عبد الغفار سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید گل آغا ناظم مالیات مولانا عبد العلی مولانا شیر محمد مولانا آمین اللہ آمین مولانا شیر محمد حقانی مولانا عبدالہادی لہڑی اور سالار نور محمد مولانا عبدالباری مولانا محمد دین محمد مولانا حافظ صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
جمعیت علمائے اسلام عوامی حلقوں ایک فعال اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے عوام کو کسی صورت میں مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 2020 میں کلی چلتن رہسانی ود یگر ملحقہ علاقے ہر قسم بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی قوت ہے عوام کا آئندہ مستقبل بھی جمعیت علمائے اسلام ہی سے وابستہ ہیں
انہوں نے کہا کہ علما کرام حجروں اور خانقاہوں سے نکل کر جمعیت علماء اسلام کو علاقے کے سطح فعال اور منظم قوت بناے عوام کو جمعیت علماء اسلام کے طرف راغب کرے اجلاس میں مولانا عبداللہ جان مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا خلیل احمد
مولانا عبدالقیوم حافظ احمد سلطان محمد حیات اللہ خان حاجی میر احمد مولانا محمد شعیب ود شوکت الرحمن کاکڑ نادر خان کاکڑ امیر محمد حقیار ود یگر بھی شریک تھے اجلاس کے اختتام پر شرکاء اجلاس کو مولانا عبدالباقی کے جانب سے پرتکلف چائے پارٹی دیا گیا مولانا راز محمد محمد حسنی امت مسلمہ اور پاکستان کے سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی