جمہوریت کے سائے تلے آمریت قبول نہیں،حافظ حمداللہ
کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمہوریت کے سائے تلے آمریت قبول نہیں گولی اور لاٹھی کی زور زبردستی پہلے قبول کی نہ اب کریں گے پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارہ سے کھلواڑ بنانا اچھی روایت نہیں قوم ربڑسٹیمپ پارلیمنٹ کی نہیں آزاد اور خودمختار پارلیمنٹ کے متقاضی ہے پارلیمنٹ سے طاقت کے ذریعے قانون سازی ملکی تاریخ کا سیاہ باب
اور جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمائ اسلام کے زیراہتمام شکارپور میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی? کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے دیگر رہنماوں اور مقامی علمائ کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں حکومت نے زور زبردستی کی موجودہ روش ترک نہ کی تو نتائج خطرناک ہوں گے حکومتیں ظلم و ستم سے نہیں عدل سے قائم رہتی ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکو حکومت ایک مرتبہ پھر عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کرچکی ہے حکومت عوام کا ہمدرد ہوتا تو انکی معاشی بدحالی دور کرنے کے لئے اقدامات کرتے الیکٹرانک ووٹنگ مشین عوام کے نہیں سلیکشن کمیٹی کی ضرورت ہے