ملک عجیب حالات سے دوچار ہے، حاجی صالح محمد بلوچ
پنجگور(نامہ نگار) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ھیکہ جب قلم، زبان اور فیصلے بیک جاتی ہے اورانصاف فراہم کرنے والا اعلی عدلیہ مقتدر قوتوں کے سامنے دبتی ہوئی فیصلہ سناتے ہیں تو تاریخ ہمیشہ مسخ ضمیر مردہ ملک اور قومیں برباد ہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے اعلی عدلیہ کے سابقہ سربراہ ثاقب نثار نے ڈکٹیشن لےکر اپنے ہی ملک کے منتخب وزیراعظم نواز شریف صاحب کے خلاف ناانصافی کی فیصلہ صادر کرسکتا ہے تو عام آدمی یا پاکستانی شہری کے ساتھ کیسا انصاف ھوگی ہم سمجھتے ہیں کہ متنازعہ فیصلہ کی وجہ سے ملک اور پاکستانی قوم کے ساتھ انتہائی زیادتی اور فوری دنیا میں
پاکستان اور ملک کے اعلی عدلیہ کی جگ ہسائی ہوئی ہے ملک اور پاکستانی قوم کی بڈی بدنامی کا باعث بنا ہوا ہے اور متنازع فیصلہ غداری کے زمرے میں آتی ہے انہوں نے مزید کہا ھیکہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان انکے خلاف سخت آیکشن لےکر انکو پاکستان بھلا کر پوچھا جائے کہ انہوں نے یہ ناانصافی کیوں کیا گیا تھا اور کس ادارے یا شخص کے کہنے پر مجبور ہوکر فیصلہ سنا دیا گیا تھا؟ اس مملکت خدا داد میں ہر ایک اپنی قانون لاگو کرکے فیصلہ سناتا ہے عوام کیڑے مھکوڑوں کی مانند ہو کر بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملک کے کرتا دھرتا جو من میں آۓ اس ملک کو اپنی طرف موڈ کر لے جانے کی کوشش کرتا ہے ائین اور قانون بالادست قوتوں کیلئے محض ایک کاغذ کا ٹکڑا بنا ہوا ہے کیونکہ انکی بقاء اسی میں ہے ایک چور اور نالائق کو جس طرح مسند اقتدار پر لاکر بیٹھا دیا گیا جسکی کسی بھی ملک کے تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ملک عجیب حالات سے دوچار ھے آج اسلامی فلاحی ریاست میں جہاں ایک طرف حکمران جو اربوں روپے کے حساب سے بغیر ڈگار کے کھا رہا ہے کوئی بوچھنے والا نہیں ہے دوسری طرف بھوک غربت بے روزگاری کے ہاتھوں مجبور ماہیں اپنی اولادیں فروخت کررہی ہیں یوں تو کہا جاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے پھر لگ یہی رہا ہے کہ عوام کی بدحالی فلحال ختم نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی باری بدلنے سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی جب تک اس ملک کے نظام کو تبدیل نہیں کیا گیا اور ملک کو حقیقی پارلیمانی جمہوری نظام میں تبدیل نہیں کیا گیا تو عوام کا رونا مقدر بنتی رہے گی.