چمن کے عوام اس جدید دور میں مختلف مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں، حاجی آمین اللہ نورزئی
چمن(پ ر )چمن نورزئی قومی قبائلی اتحاد کا اجلاس کلی میرالزئی چمن میں منعقد ہوا۔اجلاس باقاعدہ کلام پاک کی تلاوت سے شروع ہوا۔اجلاس کا صدارت قبائلی رہنماء حاجی آمین اللہ نورزئی اور مرتضیٰ پشتون نے کی۔اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے عوام اس جدید دور میں مختلف مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں ۔نادرا پاسپورت بجلی کی لوڈشیڈنگ ۔اسپتال انتظامیہ اور دیگر چھوٹے و بڑے مسائل نے چمن کے غریب عوام کو زندگی سے بے زار کیا ہے۔پیچھلے کئی ادوار میں ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جو قابل مذمت کے سیوا ناقابل برداشت عمل ہے۔ہمارے حقوق پر مختلف حربوں سے ڈھاکہ ڈالا گیا ہے ہمارے جوانوں کو ہر قسم روزگار اور سہولیات سے محروم اور دور و بے خبر رکھے ہیں۔نادرا لوکل اورپاسپورٹ بنانے میں غیرقانونی شرائط پر مسترد کرتے ہی ہمیں قانونی و قومی حق سے محروم کیا جاتا ہے۔ہمارے چمن شہر اور نورزئی قوم کے ہزاروں جوان بے روزگار اور محروم رکھے گئے ہیں یہاں چمن کے پوسٹوں پر دیگر علاقوں کے افراد تعینات کئے گئے ہیں جو صدبار قابل مذمت اور غیر قانونی عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہمارے نسل نو کے جوان طبقہ بے روزگاری غربت اور بدامنی کی وجہ سے ذہنی بیمار ہوگئے ہیں پاک افغان بارڈر یہاں کے لوگوں کیلئے خاندانی واحد ذریعہ کفالت کا ہے وہ بھی دن بہ دن سخت کرتے ہی ہمیں معلوم ہے کہ اسے بھی غریب طبقے کو محروم کیا جارہاہے. کیونکہ مختلف مسائل اور مشکلات کھڑے کرتے ہی غریب طبقے والے روزبروز پریشانیوں سے آمنے سامنے کرتے ہی مایوس کردیتے ہیں۔اس طرح مسائل کو مشترکہ طورپر حل کرنے کیلئے نورزئی قومی قبائلی اتحاد کو وجود میں لایا گیا کہ جمہوری طرز سے ہم بھی اپنے حقوق کی جوجہد کریں اور علاقے میں امن و امان ترقی اور خوشحالی کو باہمی مشاورت سے طے کر قائم کریں۔نورزئی قومی قبائلی اتحاد چمن شہر کے تمام مظلوم عوام سے حمایت کا اعلان کرتا ہے کہ شہر کے ہر بڑے و چھوٹے مسئلے کی قومی اور قانونی طرز پہ حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور رہیگا۔