ڈائریکٹر پرویز کلیم کی فلم”رنگ عشقے دا” کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب کا اہتمام

0 73

ڈائریکٹر پرویز کلیم کی فلم”رنگ عشقے دا” کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیو سینما میں کیا گیا جہاں فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات موجود تھیں جن میں چوہدری اعجاز کامران،ڈائریکٹر مسعود بٹ،جاوید رضا،آغا قیصر عباس،الطاف حسین،مدیحہ شاہ،نغمہ بیگم،حسن عسکری٫ذوالفقار مانا،شہزاد رفیق ،جاناں ملک اورصدف بھٹی سمیت بہت سی دیگر شخصیات شامل ہیں۔
پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض کی فلم کی کاسٹ میں علی عباس،آمنہ راہی،زاریہ خان،افتخار ٹھاکر ،نغمہ بیگم اور مدیحہ شاہ شامل ہیں۔
اس موقع پر مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کے ذریعے پندرہ سال بعد اسکرین پر نظر آ ئیں گی۔زاریہ خان اور علی عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجابی سینما کے ریواول کے لئے یہ فلم بنائی ہے جس میں تمام رنگ شامل ہیں۔پرویز کلیم کے لکھے گئے ڈائیلاگ لوگ عرصے تک یاد رکھیں گے۔اداکارہ نغمہ بیگم کا کہنا تھا کہ میں نے طویل عرصہ بعد کسی ایسے پراجیکٹ میں کام کیا ہے جو سچ مچ کی فلم ہے۔ڈاکٹر کاشف ریاض کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے فلم کی تکمیل اور پھر ریلیز دیر سے ہوئی۔فلم کی پراسیسنگ تھائی لینڈ سے کرائی گئی ہے۔ڈائریکٹر پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ فلم میں نئے فنکاروں کو بھی چانس دیا گیا ہے کیونکہ میں نے ماضی میں بھی بے شمار فنکار متعارف کروائے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے۔شائقین سے درخواست ہے کہ وہ 23 دسمبر کو فلم دیکھنے ضرور آئیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.