ملک میں موجودہ بحران حکومت کی انا اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے ،مولاناقادر لونی
کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولنا عبدالقادر لونی لورالائی میں زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ بحران حکومت کی انا اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے بحران کا حل نئے الیکشن، اور نئے آرمی چیف کی تقرری پر اتفاق رائے پیدا کرے ماضی کی تلخ تجربات کو نہ دہرایا جائے قومی مفاد اور جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دینی پڑی گی انہوں نے کہا کہ ٹکراوکی پالیسی نظام کمزور کرنے کا باعث بن رہی ہے سیاسی افراتفری سے نظام منجمد ہے ملک تیزی سے سیاسی بحران کے ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے انہوں نے
کہا کہ ملک مزید آئینی، سیاسی اور معاشی بحران کے متحمل نہیں موجودہ حالات میں ملک بدترین سیاسی ومعاشی بحران اور سنگین اقتصادی مسائل کا شکار ہے بدقسمتی سے ملک میں سیاسی جماعتوں کی انا اور غیر سنجیدہ رویہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ
حکومت کے ناکام کارکردگی پر ان کے اتحادی بھی مایوس ہوتے جا رہے ہیں مہنگا?ی سے پی ڈی ایم حکومت ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا رہا ہے قوم ایک نہ ختم ہونے والی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی انقلاب کے لیے واحد جماعت جمعیت نظریاتی ہے ہر ورکرز اہداف کی حصول کو اپنا فریضہ سمجھ دن رات ایک کرکے اپنے صلاحیتوں کو بروکار لائے اپنے نظریات اور اپنے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرے