عوام کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،محمد الیاس کبزئی
خضدار(خ ن)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے سرکاری دفاتر سے منسلک شہریوں کے کام جلد نمٹانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلدار اور تمام عملہ متحرک اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں نبہارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اے ڈی سی جی سراج بلوچ اسسٹنٹ کمشنر نال اکبر علی مزارزئی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال پی س ٹو ڈی سی مراد گزوزئی سینئر سپرنٹنڈنٹ عبدالنبی شیخ لیویز لائن انچارج نوراحمد زہری منیراحمد و دیگر
شریک تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار کو تحصیلوں میں مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کزئی کا کہنا تھاکہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے دفتری امور سے متعلق شہریوں کے کام جلد نمٹانے کے لئے ہیڈ کوارٹر خضدار اور تحصیلوں میں موجود تمام اسٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے اور ان کا وقت ضائع نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا مذید کہنا تھاکہ امن وامان کا قیام چوری اور ڈکیتیوں کی روک تھام کے لئے لیویز فورس اپنا کردار ادا کررہی ہے اور انہیں مذید سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں قومی شاہراہوں کی حفاظت اور شہروں کے اندر اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہاہے