ذیشان نجم خان کامفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعوام کراچی مفتی رفیع عثمانی کے انتقال سے پاکستان اور پاکستانی قوم ایک عظیم اور مفکر عالم دین سے محروم ہو گئی انکی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مفتی رفیع عثمانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔