چیف اکرام الدین کی الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات
پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی میلاد ہاوس گلبہار پشاور آمد اس موقع پر تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر طریقت رہبر شریعت الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دین اسلام اور انسانوں کے ساتھ پیار و محبت کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے کہا کہ اسلام خدمت انسانیت کا دین ہے اس میں تمام انسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے عبادت کا درجہ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس آمر کی ہے کہ اسلام کی تعلیمات خدمت و محبت کو خوب فروغ دیا جائے پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں تمام انسانیت کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے عبادت کو صرف نماز، روزہ اور حج تک محدود کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ تمام انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پیدا کی گئی ہے اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مدد کے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے اس موقع پر تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر طریقت رہبر شریعت الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی میلاد ہاوس گلبہار پشاور آمد پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔