تندور ایسوسی ایشن کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان

0 58

کوئٹہ(پ ر) تندور اےسوسی اےشن کا ہنگامی اجلاس ہوا آج سے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے سامنے دھرنے کا اعلان کردےا تندور اےسوسی اےشن کے رہنما¶ں نے کہاکہ ہم نے بار رہا ڈی سی کوئٹہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے لکین ان پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیامطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،واضح رہے کوئٹہ مےں تندور اےسوسی اےشن کا ہڑتال گےارہوےں روز بھی جاری رہی تندور بند ہونے سے شہرےوں اور مسافروں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گا ،تندور اےسوسی اےشن کے رہنماءنعےم خلجی نے کہاکہ تندور ایسو سی ایشن کی آج گیارویں روز بھی ہڑتال جاری ہے تندور ایسوسی ایشن نے 160 گرام روٹی کی قیمت 30 جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت35 روپے دی ہے ضلعی انتظامیہ کا روٹی قیمت بڑھانے پر تندور مالکان کیخلاف کارروائی کی گئی 25روپے میں 200گرام روٹی نہیں بیچ سکتے مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ،جبکہ دوسری جانب تندور بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہوٹل مالکان بھی تندور بند ہونے سے پریشان ہے اکثر ہوٹل مالکان نے روٹی بنانے کا متبادل انتظام کرلیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.