کوئٹہ کے مختلف علاقوں 21 تا 24 نومبر بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ا علامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 21 نومبر سے 24 نومبر تک (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاﺅن، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، پی اے ایف سٹی، ملک پلانٹ، اولڈ سمنگلی فیڈرز جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے اے ون سٹی، خیر بخش مری، جوائنٹ روڈ، اولڈ لیاقت بازار، ہزارہ ٹاﺅن، کرانی، سیٹلائٹ ٹاﺅن، انڈسٹریل ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، نیو جان محمد، سریاب ون،سریاب ٹو،سرکی روڈ، واسا، جڑسا،غازی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز21نومبرسے 23نومبرتک شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، دوستین، ادیان،جبل نور، خروٹ آباد،داریم،چشمہ فیڈرزسے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی بندہوگی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔