بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان سے مریم نواز کی ملاقات

0 38

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال ، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں دستیاب وسائل عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لا رہے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں جس کو ہر صورت ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجاب کی وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان حکومت سے بھرپور معاونت کریں گے ملاقات میں صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.