وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں کے افسران کے میڈیا سے رابطے اور سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے پر پابندی عائد
اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کے افسران کے میڈیا سے رابطے اور سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ، ماتحت اداروں کے افسران و عملے کی میڈیا سے بات چیت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،وزارت داخلہ، ماتحت اداروں کے افسران کو سوشل میڈیا پر موقف دینے سے بھی روک دیا گیا۔ وزارت داخلہ و ماتحت اداروں کا موقف سیکرٹری داخلہ کی تحریری اجازت سے مشروط کر دی گئی ،وفاقی پولیس،نادرا، ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ کی اجازت کے بغیرموقف نہیں دے سکیں گے۔وزارت داخلہ نے کہاکہ سول ڈیفنس، ایف سی اور رینجرز کو بھی ادارے کا موقف دینے سے پہلے تحریری اجازت لینا ہوگی۔ وزیرداخلہ کے احکامات کی روشنی میں افسران و اہلکاروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیاگیا نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ وزارت، ماتحت اداروں کا کوئی افسر یا اہلکار میڈیا کسی معاملے پر بات نہ کرے، کوئی افسریا اہلکارسوشل میڈیا پر کوئی معلومات، موقف یا دستاویز اپ لوڈ نہ کرے۔