اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمیر بلوچ کے خلاف توہین عدالت کیس شوکا نوٹس واپس لیکر نمٹا دیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کا تحریری فیصلہ میں کہاگیاہے کہ بار کونسل نے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں کہاگیاکہ بار کونسل نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، بار کونسل نے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ مضبوط بار آزاد عدلیہ اور آئین کی حفاظت و دفاع کرتی ہے۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ جمہوری معاشرہ بنانے کیلئے بار کونسل اہم اور نوبل کردار ادا کرتی ہے۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ عدالت مطمئن ہے کہ عمیر بلوچ کو واقعے کا احساس ہے، انہوں نے اس پر افسوس کیا۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ عدالت احتیاط سے کام لے رہی ہے تاکہ کوئی دوسرا حالات کو خراب کرنے کیلئے موقع کا فائدہ نہ اٹھائے۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس شوکا نوٹس واپس لیکر نمٹا دیا۔