کوئٹہ ،گیس سے دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ،دو بے ہوش ہو گئے

0 195

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ میں گیس سے دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق دو بے ہوش ہو گئے وی اوپولیس کے مطابق واقعہ کلی سریاب روڈ کلی چاکر میں واقع سردار حیر بیار ڈومکی کے گھر پیش آیا جہاں ان کے پانچ ملازم گھر کے ایک کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے ، صبح تین ملازم مردہ حالت میں پائے گئے جب دو نیم بے ہوش تھے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاشوں و بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کیا ، ڈاکٹروں کے مطابق تینوں افراد کمرے میں گیس بھر جانے اور آکسیجن کی کمی سے جاں بحق ہوئے ،مرنے والے تینوں افراد محراب ،رحمت اللہ اور دلاور خان کی لاشیں تدفین کے لئے آبائی علاقے سبی روانہ کر دی گئیں جبکہ بے ہوش افراد قربان علی اور محمد اعظم کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.