عدم اعتماد کا معاملہ ، عمران خان نے تمام ایم پی ایزکو اہم ہدایت جاری کر دی

0 182

عدم اعتماد کا معاملہ ، عمران خان نے تمام ایم پی ایزکو اہم ہدایت جاری کر دی

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کی اہم قیادت کا بھی اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ اور عدم اعتماد کے حوالے سے عمران خان سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے ،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

رہنما تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی جبکہ اسمبلی کے جاری اجلاس کے ہوتے ہوئے گورنر کی جانب سے نیا اجلاس طلب کرنے پر مشاورت ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.