سیکیورٹی فورسز نے کر دکھایا بنوں میں آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
وزیر دفاع خواجہ آصف نے منگل کی صبح میڈیا کو بتایا تھا کہ بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں 33 دہشت گرد قید تھے۔ ایک دہشت گرد نے بیت الخلاء جانے کے بہانہ کیا اور ایک سپاہی کو قتل کردیا۔ دہشت گرد نے اس کا اسلحہ قبضے میں کرلیا اور باقی دہشتگردوں کو بھی رہا کرا لیا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ٹی کی عمارت کے اندر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اتوار کے روز بنوں میں کاؤنٹر ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں قید دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔
عمارت میں موجود دہشتگردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی۔
منگل کی صبغ سیکیورٹی آپریشن نے عمارت اور اس کے اندر موجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔ چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلی۔
فورسز کے آپریشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔