اسلام آباد جاکر گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرینگے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

0 277

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنماءاپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے متعلق اسپیکر بلوچستان نے اراکین اسمبلی کے قیادت میں کمیٹی تشکیل دی اسلام آباد جاکر گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کریں گے اور عوام کے جائز مطالبات کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی گیس لوڈشیڈنگ نے سخت بحران کا شکل اختیار کر گئی اخیالات اظہار انہوں نے جمعیت علماءنجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت علمائے اسلام ابوبکر صدیق

رضی اللہ عنہ ہزار گنجی کے امیر مولانا قاری رحمت اللہ ذیشان سیکرٹری اطلاعات عبدالخالق ذاکر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا محمد طاہر توحیدی نے اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو کلی رہیسانی ہزار گنجی زہری ٹاون بڑیچ ٹاون لعل آباد ودیگر ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور عوام کے مشکلات سے سلسلے میں اگا کیا اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو سخت اذیت ناک کرب میں مبتلا کر دیا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی عوام کا بنیادی مسئلہ ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں نواکلی ہزار گنجی

کلی رہیسانی زہری ٹاون پشتون آباد سریاب خروٹ آباد ودیگر علاقوں میں عوام گیس کی سہولیات سے محروم ہے ایک طرف بھاری بل کی ادائیگی اور دوسری جانب گیس لوڈشیڈنگ سنگین مسئلہ بن چکا ہے جمعیت علماءاسلام بشمول پی ڈی ایم اور بلوچستان کے تمام جماعتیں گیس پریشر کی کمی کے خلاف ایک پیچ پر ہے گزشتہ روز اسمبلی کے فلور پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا انہون نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ سنگین بحران کا شکل اختیار کر چکا ہے عوام مشکلات سے دوچار ہیں عوام کی فریادیں سننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے گیس انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ سے بزرگ اور بچے بیمار ہو رہے ہیں بھاری بل کی ادائیگی اور گیس لوڈشیڈنگ عوام کے لئے درد سر بن چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھت جلد بلوچستان اسمبلی کے اراکین اسلام آباد جاکر گیس پریشر اور گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سخت احتجاج اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے عوام کی بنیادی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.