قلات ،سوئی گیس کی بندش کیخلاف شہریوں نے گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام مڈے وے کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا

0 3

قلات(این این آئی ) قلات میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام مڈے وے کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا جسکے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرے کی قیادت قبائلی رہنماء سردار علی اکبر مینگل نے کیاجبکہ مظاہرین نے سوئی گیس کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی سوئی گیس کمپنی قلات کے شہریوں سے بھاری بھر کم بلز تو وصول کر تی ہے مگر سوئی گیس فراہم کرنے سے قاصر ہے قلات میں گزشتہ روز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مڈوے کے مقام پر روکاوٹیں ڈال کر ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے معطل کر دیا جس سے شاہراہ کی دونوں اطراف مسافر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا مظاہرین کا کہناتھا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین سے سالوں سے گیس کی بلز وصول کر رہی ہیں مگر قلات کے صارفین کو گیس فراہم نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار احتجاج کیا ہیں مگر کمپنی اس جانب بالکل توجہ نہیں دے رہی ہے بعد ازاں ڈی ایس پی قلات منظور احمد مینگل سے مزاکرات کے بعد مسافروں کی مشکلات کے پیش مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قلات کو گیس فراہم نہیں کیا تو دوبارہ قومی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی گیس کمپنی پر عائد ہو گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.