ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لوٹے اور این آر او زدہ سیاسی خانہ بدوش حکومتی صف میں کھڑے ہیں:حافظ حمداللہ

شیخ رشید جیسا لوٹا میدان سیاست کا بارہواں کھلاڑی تو کجا سکواڈ میں بھی شامل نہیں

0 366

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لوٹے اور این آر او زدہ سیاسی خانہ بدوش حکومتی صف میں کھڑے ہیں:حافظ حمداللہ

(ویب ڈیسک)

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر وڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ شیخ رشید جیسا لوٹا میدان سیاست کا بارہواں کھلاڑی تو کجا سکواڈ میں بھی شامل نہیں۔

مدارس دینیہ اور انکے طلباء کے خلاف زہر افشانی اور حکومتی سطح پر پروپیگنڈہ ناقابل برداشت ہیں حکومتی جلسوں میں باجے باجیوں کے رقص وسرور جائز جبکہ ہمارے جلسوں میں مدارس کے طلباء کی شرکت پر اعتراض بدنیتی اور مدارس مخالف زہنیت کی عکاس ہیں مدارس اور انکے طلباء کو حقیر نہ سمجھا جائے ملکی سیاست میں ان کا بھی اتنا ہی حق ہے۔

جتنا کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مشتمل مختلف وفود سے ملاقات اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لوٹے اور این آر او زدہ سیاسی خانہ بدوش حکومتی صف میں کھڑے ہیں۔

انکی باتوں اور بھڑکیوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے بلکہ انہیں تنقید کا اہل سمجھنا بھی ہم اپنی توہین سمجھتے آج اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت این آر او کی بھیک مانگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام جماعتیں ایک مولوی کی قیادت میں حکومت کی جنازہ پڑھنے کا عہد کرچکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.