حکومت ملک میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، فواد چوہدری
حکومت ملک میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے راولپنڈی / اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عباس شبیر کو صدر اور عارف خان کو سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت ملک میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،
آزادی اظہار رائے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کو ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے آگے آنا ہوگا۔ وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ رسجا کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے رسجا اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے رسجا کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔