صدارتی نظام قطعاً قبول نہیں ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

0 112

صدارتی نظام قطعاً قبول نہیں ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ( ویب ڈیسک )سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام قطعاً قبول نہیں ، صدارتی نظام کی نئے بحث کو ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے چھیڑا گیا اس بحث کوختم ہونا چائیے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ 73 سالوں سے

 

پاکستان ریاستی اوربین الاقوامی قوتوں کی ڈرامائی سازشوں کا مرکز رہا ہے، غیروں کے اشاروں پر کئے جانے والے تجربات نے یہاں بسنے والی قوموں کے سیاسی عمل ،اخلاقیات کو بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب خطے میں نئے حالات ابھر رہے ہیں پاکستان میں مشکوک انداز سے صدارتی نظام کا ڈھول پیٹا جارہا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.