ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں،وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ/گوادر(خ ن)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں معاہدے میں صوبے کو پانچ فیصد رائلٹی، ساڑھے چھ فیصد سی ایس آر اور ابتدائی تین سالوں میں ریکوڈ ک کے علاقے کی بہتری کے لئے کمپنی 30سے 40ارب روپے خرچ کریگی، گوادر کی بجلی اور پانی کا مسئلہ آئندہ چھ ماہ میں حل کیا جائےگا گوادر میں سرحدی کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائےگا، صوبے کے تاجروں کو ایل پی جی گیس درآمد کرنے کے
لائسنس جاری کئے جائیں گے ، سی پیک اور وفا تی سطح پر تر قیا تی منصوبے کی رفتار کو تیز کیا جائے گا، گوادر شہر میں بجلی کے لئے سولر پینل کی تعداد کو مزید بڑھا یا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس کے بعد گوادر میں میڈ یاسے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر گو رنر بلو چستان سید ظہوراحمد آغا ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی،رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی ، چیف سیکر ٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک کے کیس میں صوبے کے سا ت ارب روپے اور وقت خرچ ہوا ہے ریکوڈ ک معاہد ہ تا ریخ کے بہترین معاہدوں میں سے ایک ہوگا جس سے بلو چستان کو اتنا حصہ ملے گا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد چیزوں کو کسی سے چھپانا نہیں اور فیصلے اسلام آباد کے بجائے بلو چستان میں کرنا تھا وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل جا وید قمر با وجوہ نے ریکوڈ ک کے معاملے پر بہت سا تھ دیا ہے یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ بلو چستان کو اتنا حصہ ملتا پہلے صوبے کو صرف دو
فیصدرائلٹی اور پچیس فیصد سر مایہ کا ری کر نی پڑتی تھی اب بلو چستان کو پانچ فیصد رائلٹی سا ڑھے چھ فیصد سی ایس آر کی مد میں ملیں گے پہلے تین سالوں میں علا قے کی تر قی کے لئے تیس سے چا لیس ارب روپے خر چ ہوں گے ریکوڈک کے حوالے سے 27جنوری کو اجلا س ہے ریکوڈک میں سر ما یہ کا ری کر نے والی ایک کمپنی چلی گئی ہے جس پر وفا قی حکومت کو تجویز دی ہے وہ دوسری کمپنی کاحصہ خریدے اور وہ حصہ بلو چستان کو دے دیا جائے تاکہ اس پیسوں کو بلو چستان کی بہتری کے لئے خرچ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہما ری ذمہ داری ہے ہم بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے سا تھ سا تھ بلوچستان کو آگے لیکر چلیںانہوں نے
کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران جس طرح بلو چستان کے لئے تر جیحی بنیا دوں پر بلو چستان کے لئے پرجیکٹس دینے کے سا تھ سا تھ مسائل کو حل کر نے کے لئے کر دار ادا کررہے ہیں ہم انکے مشکور ہیں انہوں نے کہاکہ امید ہے جلد ہی بلو چستان کے لوگوں کے مسائل حل کر نے میں ہم کامیا ب ہو ں گے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا گوادر آنا یہ پیغام دیتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہے اور گوادر کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہاکہ گوادر میں انوسٹر ز کو چار اہفتے کے اندر این او سی دی جا ئے گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے گوادر میں ایس ایس ٹی فورم گوادر کے ڈسٹرکٹ کنوینر علی محمد، دلمراد ساجد اور طارق محمود نے ملاقات کی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایس ایس ٹی فورم کی ڈیمانڈ فار ایس ایس ٹی، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور ایس ایس ٹی کی گریڈ 18 کی اپ گریڈیشن پیش کی اور کہا کہ سیکنڈری سکول ٹیچر ز 30/ 35 سال ملازمت کرنے کے باوجود ترقی سے محروم ہیں۔ایس ایس ٹی 17 گریڈ سے پھر 17 گریڈ میں ترقی پاتا ہےان رولز میں ترمیم کی ضرورت ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے و فد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بلوچستان میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور اساتذہ کو سہولیات فراہم کرنا ان کے مسائل کو حل کرنا موجودہ
حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیم سے قومیں بنتی ہیں اس لئے ہم نے اس شعبے کو ابتدائی دنوں سے ترجیح دی ہے ، ہم نے نہ صرف نئے سکول بنائے ہیں بلکہ سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے ، ان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی خطیر رقم خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں وہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں جسکے ثمرات آنیوالے وقتوں میں لوگوں کو ملیں گے انہوں نے ایس ایس ٹی ٹیچرز فورم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کی یہی کوشش ہے کہ ہم اپنے آنیوالے وقت اپنے مستقبل کی خاطر محکمہ تعلیم کو توجہ دیں اس ضمن میں اساتذہ کرام کی بھی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ پوری لگن اور جذبہ حب الوطنی کیساتھ ہمارے شانہ بشانہ کام کریں انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کرام کو سپورٹ کرتے ہیں ہم نے ان کے تمام مطالبات پورے کئے ہیں ، ان کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد اساتذہ کی اپ گریڈیشن پالیسی بنائیں اس پر محکمہ تعلیم نے کام شروع کررکھا ہے
[…] ڈیسک)سسپنس، مسٹری اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’’چکر‘‘ میں نیلم منیر […]