مقبوضہ کشمیر،سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت5افراد ہلاک،15زخمی

0 25

جموں(ویب ڈیسک) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ کے گاﺅں سیلا میں ایک منی مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے

باہر ہو کرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو ئے۔ایک شخص بعد ازاںہسپتال میںدم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس مونڈلی سے دھنو پیرول گاو¿ں جا رہی تھی۔مرنے والوں کی شناخت بنٹو ، ہنس راج ، اجیت سنگھ، کاکو رام اور امرو(خاتون) کے نام سے ہوئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.