پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

0 91

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دیگر جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد سعید غنی کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنما¶ں سے ملاقات کے لیے پہنچا اور بلدیاتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور میئر کی حمایت کے حوالے سے بات چیت کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم پہلے

دن سے کہہ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولرائزیشن ختم کر کے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا پہلا انتخاب جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر چلنا ہے کیونکہ کراچی نے مینڈیٹ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو دیا ہے۔سعیدغنی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو مل کر شہر کے مسائل حل کرنا چاہیے اور اگر جماعت اسلامی میئر کے لیے دوسری جماعتوں سے بات کر رہی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی

ان علاقوں سے جیتی جہاں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ پہلے سے موجود ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی ضلع میں کلین سویپ نہیں کیا جبکہ جماعت اسلامی نے کئی علاقوں میں کلین سویپ کیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ان علاقوں میں سیٹیں جیتیں جہاں ان کا پہلے کوئی مینڈیٹ نہیں تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس اس شہر میں ایم کیو ایم سے زیادہ اراکین اسمبلی ہیں۔ جب جب کراچی میں انتخابات ہوئے پیپلز پارٹی نے سیٹیں نکالی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور کراچی کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر چلیں گے۔ میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا اس پر اتفاق ہو گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.