کراچی کا میئر، حافظ نعیم الرحمان کی پی ٹی آئی وفد سے ملاقات

1 136

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کا مئیر کس پارٹی کا ہو گا؟ حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد کی پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا۔وفد میں اسامہ رضی، مسلم پرویز،سلیم اظہراورمنعم ظفر شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، شہزاد قریشی اور دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔کراچی کے میئر کے لئے کوئی بھی جماعت ایک سو چوبیس کا گولڈن نمبر حاصل نہیں

کر سکی ہے۔ پیپلزپارٹی ترانوے سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔جماعت اسلامی نے چھیاسی جبکہ تحریک انصاف نے چالیس نشستیں جیتیں۔ ن لیگ کے سات، جے یو آئی کے تین اور ٹی ایل پی کے دو امیدوار کامیاب ہوئے۔ تین نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مارا۔ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کی موت کے باعث الیکشن نہیں ہوئے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کراچی: بنارس میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے حافظ قرآن لڑکا جاں بحق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.