پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

1 207

پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔پی آئی ای کے مطابق صرف صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں،

imf and pakistan bad news

انتخابی نشان بینگن پر حامد میر نے اپنا دلچسپ واقعہ سنادیا

اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار تعلیم سے محروم ہیں۔خیبر پختونخو میں ساٹھ فیصد بچے اب بھی اسکولوں سے باہرپاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے بتایا کہ اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔پی آئی ای کے مطابق اس سے قبل 2016-17 میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی،

What are the symptoms of pneumonia in children

آزادی اظہار رائے کے حوالے سے چیف جسٹس کا اہم بیان جاری

2021-22 میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائرسیکنڈری سطح پر 2021-22 میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے اور درمیانی اورپرائمری سطح پر 44 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک اض… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.