ہرنائی ‘پولیس کی کامیاب کارروائی‘ ایک منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایچ او محمد حسین مری

0 118

ہرنائی (این این آئی)ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ہرنائی محمد حسین مری نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد صدیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او محمد حسین مری نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سبی رینج کی خصوصی ہدایت پر ہرنائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا تھا جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش ہرنائی پولیس کررہی ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.