لاڑکانہ: نامعلوم چوروں نے مبینہ طور پر2 دکانوں سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کرکے فرار ہوگئے
ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے
لاڑکانہ: نامعلوم چوروں نے مبینہ طور پر2 دکانوں سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کرکے فرار ہوگئے
لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ ،ڈیلی صحافت کوئٹہ ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائین کی حدود میں نامعلوم چوروں نے مبینہ طور پر لاہوری محلہ روڈ پر قائم شمن مل اور گلزار چانڈیو موبائیل کمیونیشکن سمیت اعجاز علی کریانہ اسٹور کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے
معاملے کی تفتیش جاری ہے تمام جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے
اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر سی سی ٹی فوٹیجز، فنگر پرنٹس و دیگر شواہد حاصل کرنے کے بعد متاثر دکانداروں کے بیانات قلمبند کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی، دوسری جانب متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری میں ملوث چوروں کو گرفتار کرکے نقدی و دیگر قیمتی سامان واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے تمام جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔