موجودہ حکومت میں بجلی، آٹے، چینی اور پیٹرول کی مد میں کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی:جمعیت طلباء اسلام جیکب آباد
چھ لاکھ بچے اپنی تعلیم چھوڑ کر اپنے والدین کے ساتھ اپنے پیٹ کے گزر سفر کرنے میں لگ گئے ہیں
موجودہ حکومت میں بجلی، آٹے، چینی اور پیٹرول کی مد میں کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی:جمعیت طلباء اسلام جیکب آباد
جیکب آباد ( نامہ نگار،ڈیلی صحافت کوئٹہ ) موجودہ حکومت میں بجلی، آٹے، چینی اور پیٹرول کی مد میں کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی، مفت تعلیم اور علاج انسان کا بنیادی حق ہے. جے ٹی آئی کی تعليمی کنونشن میں مرکزی، صوبائی رہنماؤں ،ادیبوں اور علماء کا خطاب. جمعیت طلباء اسلام کی جانب سے ایک تعلیمی کنونشن تعلقہ کے صدر غلام مرتضيٰ بروہی کی صدارت میں گلشن شہید مدرسہ شیراز گڑھی خیرو میں منعقد ہوئی.
چھ لاکھ بچے اپنی تعلیم چھوڑ کر اپنے والدین کے ساتھ اپنے پیٹ کے گزر سفر کرنے میں لگ گئے ہیں
جس میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے، کنونشن میں جے یو آئی کے مرکزی رہنماء عبدالرزاق عابد لاکھو ،جے ٹی آئی کے صوبائی صدر نعیم اللہ لغاری، ڈاکٹر اے جی انصاری مولانا عبدالجبار رند، مولانا عزیزالرحمان، مولانا سلیم اللہ بروہی، اسامہ محمود ہالیجوی اسداللہ حیدری ،محکم الدین بروہی،مولانا محمد حسین ناصر، ظفراللہ سندھی کے علاوہ ادیبوں، علماء اور صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں آٹا، چینی، پیٹرولیم اور بجلی کی مد میں کھربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے،
جب کہ مفت تعلیم اور صحت جیسی سہولیات مہیا کرنا عوام اور طلبہ کا بنیادی حق ہے، آئین کے آرٹیکل 25A کے تحت 16 سال عمر تک مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث پنچاب کے 6 چھ لاکھ بچے اپنی تعلیم چھوڑ کر اپنے والدین کے ساتھ اپنے پیٹ کے گزر سفر کرنے میں لگ گئے ہیں جوکہ حکومت کی ناکامی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور نوجوان نسل کیلئے ایسے مواقع فراہم کئے جائیں جس سے ملک اور ملت کی ترقی ہوسکے. جوکہ خود مختيار ریاست ہی ان پر عمل کراسکتی ہے.نیز انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی اسلامی طرز پر سائنسی ، ٹیکنیکی اور روحانی نظام تعلیم رائج کرکے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار کے لئے کوشاں ہے. بے گھر کرنے والوں پر ایف آئی آر داخل کرنا افسوس ناک ہے. عدالت کے حکم پر متبادل جگہ مہیا کرنے تک قبضوں پر بلڈوز کرکے گہروں اور دوکانوں کو مسمار کرنا بند کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے.
[…] جیکب آ باد (نامہ نگار،ڈیلی صحافت کوئٹہ ،) جیکب آباد کے وکیل پر مقدمہ درج ہونے کے خلاف وکلا برادری کا احتجاج، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے وکیل میر ہارون سومرو پر صدر تھانے پر تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا اور عدالتی کاروائی کا وکلاء نے مکمل بائیکاٹ کیا، […]
[…] (پ ر) جمعیت طلباء اسلام تحصیل پشین صدر حافظ عبد القدوس جنرل سیکرٹری محمد یوسف […]