جیکب آباد :گڑھی خیرو کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے جدید اسلحے سے فائر کھول دی
جیکب آباد :گڑھی خیرو کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،
جیکب آباد (عبدالقیوم جکھرانی،ڈیلی صحافت کوئٹہ) گڑھی خیرو کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ہماری کسی سے دشمنی نہیں، ورثاءرپورٹ کے مطابق۔گڑھی خیرو تھانہ کے حدود شہدادکوٹ روڈ لانگاہ پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے جدید اسلحے سے فائر کھول دی، فائرنگ کے نتیجے میں نواحی گاؤں علی مردان لیڑوانی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد فاروق لیڑوانی اور بشیر احمد لیڑوانی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے،
لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کیا
مقتول فاروق لیڑوانی نے موقعے پر جبکہ بشیر لیڑوانی نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا، اطلاع ملنے پر حد کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں، اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولین کے ورثاء نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے نوجوانوں کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج ہو سکا تھا نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آ سکی تھی۔
[…] اے آئی جی سندھ پولیس حیدر آباد ریجن کرم اللہ سومرو کی جیکب آباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی مرحوم کی جسدخاکی آبائی […]