پائیدار امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی کا وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس، لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار

0 175

پائیدار امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے،بلاول

کراچی(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے بلاول بھٹو زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہدائے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے

قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے

بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہدائ کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی،پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.