اپوزیشن کی جماعتیں اب آپس میں ٹی20 سیریز کھیل رہی ہیں،حافظ حسین احمد

0 270

اپوزیشن کی جماعتیں اب آپس میں ٹی20 سیریز کھیل رہی ہیں،حافظ حسین احمد

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اب آپس میں ٹی20 سیریز کھیل رہی ہے، تحریک عدم اعتماد کے ساتھ لانگ مارچ کی باتوں سے لگتا ہے کہ انہیں خود عدم اعتماد کی کامیابی پر یقین نہیں،

 

پی ڈی ایم کی پالیسی اور بیانیہ میں تبدیلی لندن سے ہورہی ہے جبکہ نمائشی سربراہ سے صرف انگوٹھا لگوایا جاتا ہے، معاملہ فروٹ چاٹ، چنا چاٹ کے بعد تھوک چاٹ پر پہنچ چکا ہے۔ اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں مسلم لیگ ن اور ان کی زرخرید جماعتوں نے اپنے اختیارات نواز شریف، پی پی اور اے این پی نے آصف زرداری، مسلم لیگ ق نے پرویز الٰہی، ترین گروپ نے جہانگیر ترین اور تحریک انصاف نے عمران خان کو اختیارات دئیے ہیں لیکن اصل اختیار جس ”فرد“ کے پاس ہے فیصلہ بھی اسی کی مرضی سے ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.