منشیات اسکی بڑھتی ہوئی وجوہات کیا ہیں ؟؟؟؟
خضدار میں دن بدن نوجوان انتہائی خطرناک منشیات دھندے میں گرتے جارہے ہیں اور نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں اسکا زمہ دار کون ہے ؟؟؟
پورے ملک میں اس وقت مہنگائی اپنے عروج پر ہے منشیات کی بڑتی وجوہات بھی بے روزگاری تنگدستی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نشہ فروخت کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ خود بھی اس میں بری طرح پہنس جاتے ہیں! اور جو نوجوان روزگار میں لگے ہوئے ہیں انکی تنخواہیں مہنگائی کے لحاظ سے بہت ہی کم ہیں مگر علاقے کے نماٸندے انکی بنیادی حقوق دینے کو تیار نہیں ہیں خضدار اس وقت ایجوکیشن سٹی ہے مگر یہاں کے نوجوانوں کےلئے روزگار کے دروازے بند ہیں باہر سے آئے ہوئے لوگ یہاں پے ناٸب قاصد مالی ہاسٹل اٹینڈنٹ ویٹر کلرک لیب اٹینڈنٹ لگے ہوئے ہیں حالانکہ اسکیل 1 سے 5 لوکل لوگوں کے لئے ہوتے ہیں مگر لوکل لوگ بےروزگار ہیں بدقسمتی سے ہمارے نمائندے ووٹ لینے تو آتے ہیں مگر نوجوانوں کی روزگار دینے کے ٹائم غائب ہوجاتے ہیں اگر نواز تھے ہیں تو اپنے خاص لوگوں کو اگر نوجوانوں کو انکا حق دیا جاۓ کوئی منشات جیسی برائی میں نہیں جائےگا خضدار میں جو بھی عوام کے بنیادی مسائل پر لکھتا ہے اس کو مختلف طریقوں سے دھمکی دیا جاتا ہے کب تک انتظار میں رہو گئے ایسا نہ ہو کہ دھکے کھا کے ایک دن منشیات جیسی برائی کی نظر ہوجاٶ منشیات کے خلاف آواز اٹھاہو اپنوں کے لئے ایسا نہ ہو یہ لت آپ لوگوں کے گھر تک پہنچ جائے آج منشیات کی وجہ ایک نوجوان نے اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا کل کسی اور کا گھر برباد نہ ہو