ذوالفقار شاہ کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمد آصف ترین

0 126

کوئٹہ : ذوالفقار شاہ کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز و کامرس تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں بطور ڈی جی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرینگے ذوالفقار شاہ ایک باصلاحیت ، اعلی تعلیم یافتہ افسر ھے جو موجودہ حالات سے باخبر ھے پشین چیمبر آف کامرس و ایف پی سی سی آئی عوامی مسائل کے حل میں انکا بھرپور ساتھ دیگی یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف اور فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبران محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے بلوچستان جو ہر لحاظ سے باقی صوبوں سے ترقی کی شرح میں پیچھے رہ گیا ہے بالخصوص صوبے میں انڈسٹریز، صنعت وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے تجارت کے مواقع بہت کم ھے اس لئے حکومت، اداروں اور تاجر کمیونٹی کو مل کر صوبے کے تاجر برادری کے مسائل کے حل اور مواقع کے لئے اقدامات کرنے ہونگے جس سے تجارت میں فروغ ، روزگار کے مواقع، صوبائی اور ملکی معیشت اور ریونیو میں اضافہ ہو سکے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.