آسٹریلیا کی سوپر مارکیٹوں سے لاکھوں انڈے اٹھاکر ضائع کردیے گئے
سڈنی اسٹریلیا کی سوپر مارکیٹوں سے لاکھوں انڈے اٹھا کرضائع کردیئے گئے ہیں حکومت نے یہ اقدام مشرقی ریاست وکٹوریہ کے ایک پولٹری فارم سے آنتوں کی سوزش کے پانچ مریض سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔بریج واٹر پولٹری فارم سے بھی انڈے اٹھا لیے گئے ہیں جو سب سے بڑی سوپر مارکیٹ چین ہے جبکہ پولٹری فارم بند کردیا گیا ہے۔وکٹوریا کے صحت آفیسر بریٹ سوتھن نے بتایا ہے کہ ان مریضوں میںآنتوں کی سوزش کی علامات پائی گئی تھی جن میں بخار ،سردرد،پیچس،قئے اور دیگر علامات شامل ہیں۔ یہ علامات عام طو رپر 72گھنٹوں میں ظاہر ہوتی ہیں اور7دن تک رہتی ہیں۔اسٹریلیا میں ہر روز 1کروڑ70لاکھ انڈے استعمال کیے جاتے ہیں صحت حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر باقی انڈے بیماری سے محفوظ ہیں تو بھی بیماری سے بچنے کے لیے انھیں پکارکر استعمال کیاجائے۔
[…] کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے منافع خور پولٹری فارم والے چاغی کے عوام کو سرعام لوٹ رہے ہے مرغی کےگوشت کی […]