قلعہ عبداللہ پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں

0 7

قلعہ عبداللہ پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں ،قلعہ عبداللہ کو پولیوفری بنا نا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے اس میں قبائلی عمائدین کا کردار اہم ہے ان خیا لات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرقلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ ،ماسٹر محمد عیسی کاکوزئی ،ملک ہاشم خان کاکڑاور دیگرنے گزشتہ روز پولیو کی افادیت اور اگاہی کے حوالے سے منعقدہ قبائلی عمائدین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے اس کے دو قطرے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور انہیں معذوری سے بچا سکتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ہاں اب تک اس کی روک تھام نہیں ہوسکی ہے حالانکہ دنیا کے بہت سے ممالک پولیوفری بن چکے ہیں اس کیلئے ہم سب کو اس کے خاتمے کیلئے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جسمیں قبائلی عمائدین اور سماجی کارکن اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،انہوں نے زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مکمل کردار ادا کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ کو پولیو فری بنائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.