کوئٹہ صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ
کوئٹہ صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام نے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ان کے معیار پر پورا اتریں گے عوام کاخادم ہوں گھر کے دروازے ہروقت کھلے ہوئے ہیں سابقہ نمائندوں نے ووٹ لیکر پھر عوام کو مشکلات میں تنہا چھوڑا اب عوام باشعور ہیں کسی کے دھوکے یا ڈرامہ بازی میں ہر گز نہیں آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کلی نو حصار ، کلی رحیم گل ، بلیلی اور کلی عبدالزئی میں بارش متاثرین میں خیمے ، راشن کمبل و دیگر اشیاء تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ جنہوں نے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور اپنے بنیادی سہولتوں و دیگر مسائل بارے امید وابستہ کر رکھی ہیں انشاء اللہ ان کے معیار پر پورا اتریں گے انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے میرے گھرکے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیں عوام کا خادم ہوں انہیں پانی بجلی گیس سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہیں کسی کے دھوکہ دہی اور ڈرامہ بازی میں ہر گزنہیں آئیں گے سابقہ نمائندوں نے عوام سے ووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک اپنا چہرہ نہیں دکھایا اور عوام کو مشکلات اور مسائل میں تنہا چھو ڑ ا آج الیکشن نہیں ہے نہ ہی ووٹ مانگنے آیا ہوں بلکہ الیکشن سے قبل اپنے مہربان عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسی لئے ان کے درمیان بیٹھا ہوں انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں ان کی کوششوں سے بارش متاثرین کیلئے خیمے خوراک کمبل وغیرہ دیئے گئے ہیں وہ بارش متاثرین میں آج تقسیم کیا جارہا ہے کیونکہ بارشوں سے غریبوں کے کچے مکانات کو کافی نقصان پہنچا اس کے ازالے کیلئے کوشاں ہیں انہوںنے کہا کہ ابھی تک فنڈز ریلیز نہیں ہوئے پھر بھی عوام کی خدمت انہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشش کر رہے ہیں بلکہ اپنی جیب سے غریبوں کی مدد عبادت سمجھتا ہوں ایمانداری اور مخلصی سے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے تقریب سے ملک عرفان بازئی ، جمال رشتیاء ، ظاہر ماما ، ملک جہانگیر ، منیر بازئی ، انعام ماما ، نقیب اللہ ، اخلاق احمد ، نجیب اللہ نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی نے گرلز ہائی اسکول کلی رحیم گل کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اچھی کار کردگی پر ہیڈ مسٹریس کو سٹاف کیلئے چالیس ہزار روپے انعام دیا بعد ازاں قبائلی سماجی رہنما ملک نصر اللہ عیسیٰ خیل ، حاجی عبدالحکیم عیسیٰ خیل ، حاجی محمد اسلم کاکڑ کے گھر جاکر انکی عیادت کی۔