کوئٹہ صوبائی مشیر برا ئے لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے ضلع ژ وب شہر کو

0 300

کوئٹہ صوبائی مشیر برا ئے لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے ضلع ژ وب شہر کو بہت جلد کارپوریشن کا درجہ مل جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال خان سے اس معاملے پر پہلے بھی اور اب بھی بات ہوئی ہے انہوں نے بھرپور یقین دہانی کرائی کہ ژ وب کو بہت ہی جلد کارپوریشن کا درجہ دینے کا نوٹفیکیشن جاری ہو گا صوبائی مشیر نے کہا کہ گزشتہ روز سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی سے بھی ان کے آفس میں اس بارے میں ملاقات ہوئی تاکہ ژوب کارپوریشن کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ ضلع ژوب بلوچستان کے بڑے شہروں میں سے ایک بڑا شہر ہے لیکن بدقسمتی سے اسکو کارپوریشن کا درجہ ابھی تک نہیں ملا جو سابقہ حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا ضلع ژوب محل وقوع اور آبادی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سی پیک کی مغربی روٹ بھی یہاں سے گزر گزرتی ہے تو اس لئے ضلع ژوب میونسپل کمیٹی کو مسپل کارپوریشن کا درجہ دینابہت ضروری ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ باپ پارٹی وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل جائے صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب کو مونسپل کارپوریشن کا درجہ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ضلع ژوب کو ایک مثالیں خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے اور ان کے مسائل میں کمی ہو ہوجائے انہوں نے کہا عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے اور ہماری سیاست کا مقصد ہی عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل کرنا ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ ژوب کے عوام کو بہت جلد کارپوریشن کا درجہ دینے کا خوشخبری مل جائے گا اور یہ ژوب کے لوگوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.