تمام سماجی تنظیموں کو یکجا کر کے بلوچستان سے غربت، احساس محرومی کو ختم کرینگے،نعمت ظہیر
تمام سماجی تنظیموں کو یکجا کر کے بلوچستان سے غربت، احساس محرومی کو ختم کرینگے،نعمت ظہیر
کوئٹہ (ویب ڈیسک )خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر کا لندن سے کوئٹہ پہنچنے پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شاندار استقبال کیا نعمت اللہ ظہیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک میں میری رہائش کا مقصد یہ تھا کہ غیر ملکی ڈونر کی توجہ بلوچستان کی طرف مائل کر
سکو، ایک سوال کے جواب میں نعمت اللہ ظہیر نے کہا ایک نئے وڑن کے ساتھ ایا ہوں انشا اللہ بلوچستان کے عوام کی محرومی کو ختم کرنے کے لئے جیساں کہ خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل 1990 سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اس کردار کو مزید فروغ دینگے تمام سماجی تنظیموں کو یکجا کر کے بلوچستان سے غربت، احساس محرومی کو ختم کرینگے اسی کے ساتھ تعلیم، صحت، صحافت، سیاحت وغیرہ جیسے شعبوں کو فروغ دینگے۔ نہ صرف ہماری صحافتی برادری کو جو مسایل درپیش ہے انکے لئے کے کے ایف ائی ایک نئے وڑن کے ساتھ صف اول کا کردار ادا کریگی۔ اسی کے ساتھ چیئر مین خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل نے تمام شرکا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔