جنگ کے دوران کتنے ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں؟

0 372

جنگ کے دوران کتنے ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں؟

کیف (ویب ڈیسک)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ موجودہ جنگ میں ہلاک ہونے والے14ہزار روسی فوجیوں کی لاشیں یوکرین میں موجود ہیں لیکن انہیں کوئی واپس نہیں لے رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں روسی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیاروں کے نقصان کو محسوس کیوں نہیں کر رہے؟ صدر زیلنسکی

 

نے اس بات پر زور دیا کہ شدید لڑائی والے فرنٹ لائن علاقے روسی فوجیوں کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں۔ یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی اور یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم یوکرینی ملٹری نے ایک ہفتہ قبل اپنے ایک ہزار تین سو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا تھا۔ ماسکو نے اپنے پانچ سو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.