اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اہم ترین اورتاریخی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، فرخ حبیب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اہم ترین اورتاریخی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیاکے خلاف جنگ لڑی اور اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کی قرارداد منظور کی۔ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت فرخ حبیب نے سوموار کو سیکرٹری جنرل او آئی سی ابراہیم طہٰ اورصدر اسلامک ڈویلپمنٹ بنک ڈاکٹر محمد سلمان الجاسرکا استقبال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ علامہ محمد طاہرمحمود اشرفی بھی موجود تھے۔