19 برس کی عمر میں طلاق ہوگئی تھی، زویا ناصر

0 393

کراچی (ویب ڈیسک)ماڈل و اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ ان کی پہلی شادی انتہائی کم عمری میں کردی گئی تھی جو مختلف وجوہات کی بنا پر طلاق پر ختم ہوئی۔اپنے ایک انٹرویو میں زویا ناصر نے پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھایا اور اعتراف کیا کہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان کی طلاق ہوگئی تھی۔دوران انٹرویو میں انہوں نے شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ شروع میں ہی اداکاروں کو مرکزی کردار ادا نہیں کرنے چاہیے۔زویا ناصر کے مطابق ماضی میں ایک ڈرامے میں کام کرنے کے دوران انہیں ان کی رنگت

 

انجکشن کے ذریعے گوری کرنے کی پیش کش بھی کی گئی اور انہیں کہا گیا کہ گوری رنگت کردار کے لیے لازمی ہے مگر انہوں نے انکار کیا۔ماڈل و اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور من پسند افراد کو نوازے جانے پر بھی بات کی اور کہا کہ انڈسٹری میں اپنوں کو نوازنے کا رواج عام ہے۔دوران انٹرویو زویا ناصر نے کہا کہ یوٹیوبر بننا سب سے مشکل کام ہے، وہ کچھ دوستوں کے مشورے پر یوٹیوبر بنی تھیں مگر انہیں اندازہ ہوگیا کہ وہ کام ان سے نہیں ہو پائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.