بدعنوانی میں ایک ہی سوچ رکھنے والے جماعتوں کے کرپٹ قیادت کو پی ڈی ایم کہتے ہیں۔ نذیر خان اچکزئی

1 366

صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نذیر خان اچکزئی نے بلاول زرداری کے او آئی سی اجلاس سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر مسلسل کامیابیوں کے بعد پاکستان مخالف قوتوں کی نیند اڑ گئی ہے جس میں امریکی اور بھارتی غلام سرپرست ہیں چالیس سال بعد ستاون اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی صرف عمران خان کے دور اقتدار میں دوسری مرتبہ پاکستان آمد سے بے بی زرداری کی اصلیت بھی قوم کے سامنے عیاں ہوگئی آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کے تمام ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر پوری قوم کو فخر ہیں اور یہ ہمارے ملک کیلئے ایک اعزاز ہے کہ ہم تمام مسلم ممالک کو لیڈ کررہے ہیں مگر بدعنوان اور کرپٹ جماعتوں کے ٹولے نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے او آئی سی ممالک کو پاکستان میں اجلاس کرنے پر دھمکی دیکر پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نذیر خان اچکزئی کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت کاروائی کریں اور ممبران اسمبلی کی خرید فروخت میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں کرپٹ اور بدعنوان سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ اگر ممبران کی خرید فروخت کے ذریعے منتخب جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کرینگے تو اس کے نتیجے میں آنے والی وفاقی حکومت کو ایک دن بھی نہیں چلا پائیں گے جس سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم کی کرپٹ قیادت پر عائد ہوگی، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام عہدیدار اور کارکنان ستائیس مارچ کو ہونے والے اسلام آباد ڈی چوک کے جلسے میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کریں انشااللہ ہم پورے ملک کو دیکھائیں گے کہ عمران خان کو سب سے زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے اور وہ پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] امپورٹڈ وفاقی حکومت اور ان کے حواریوں کی اقتدار کا خاتمہ کرکے گھر بھیجیں گے، نذیر خان اچکزئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.