ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے موثر میکنزم تیار کیا جائیگا،ڈی سی سبی

0 83

ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت تحصیل لہڑی بختیار آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور قومی شاہرہ N -65 پر جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس پی ہائی وے ، ڈسٹرکٹ کچھی پولیس کے افسران ، ایف سی اور لیویز حکام نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی کو متعلقہ حکام نے امن و امان کی تازہ صورتحال، امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات اور ان سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ پولیس ، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے ساتھ ساتھ بدامنی کے دیگر واقعات اور قومی شاہراہ پر جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے موثر میکنزم تیار کیا جائے انہوں نےامن و امان کو اولین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہاکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی استعداد اور وسائل سے بڑھ کر اقدامات کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.