بجلی کا بل کیسے کم کیا جائے؟ مولانا نے آسان وظیفہ بتادیا

0 79

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مختلف ٹی وی چینلز پر سحر وافطار کی ٹرانسمیشنز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جسے عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن اکثر ان نشریات کو عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے کیونکہ اس میں متنازعہ سوالات کو شامل کیا جاتا ہے۔

رمضان شوز میں ایک خصوصی سیگمنٹ ہوتا ہے جس میں لوگ فون کر کے اسلامی سکالرز سے وظائف اور مسائل کے حل پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن ان سیگمنٹس میں کچھ عجیب و غریب اور غیر مناسب کالز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کی رمضان ٹرانسمیشن کو خاص طور پر صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جس کی وجہ پروگرام میں شامل کیے جانے والے کالرز ہیں، کیونکہ ان کے پروگرام میں متنازعہ سوالات پوچھے جاتے ہیں جس کا مولانا آزاد جمیل جواب دیتے ہیں جو خوب وائرل ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ان کے پروگرام میں ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔ جواب میں مولانا آزاد جمیل نے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مولانا آزاد جمیل نے تاکید کی جن لوگوں کے ہاں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے وہ اپنی شہادت کی انگلی سے میٹر پر ’زم زم‘ لکھیں تو بجلی کا بل کم آئے گا اور یہ وظیفہ ایک مہینے میں 2 بار (ہر 15 دن بعد) کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.