جیکب آباد شفاء ویلفیئر کی جانب سے سکھوں کا تہوار بیساکھی منایاگیا
جیکب آباد شفاء ویلفیئر کی جانب سے سکھوں کا تہوار بیساکھی منایاگیاتقریب کا انعقاد مذہبی رواداری سے نفرتوں کو ختم اور محبتوں عام کیاجاسکتاہے :اکرم ابڑو،سردار سجاد بلیدی ،مہراج واشدیو ،حماد اللہ انصاری ودیگر کاخطاب تفصیلات کے مطابق شفائویلفیئر کی جانب سے سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی منایاگیا جس کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اکرم ابڑو، سردار سجاد بلیدی ،مہراج واشدیو،سکھ برادری کے شمشیر سنگھ ،رتن سنگھ ،پادری شارون یوسف،حماد اللہ انصاری ،صحافی عبدالرحمن آٖفریدی ،ایڈوکیٹ ظفر خلیل جکھرانی ،جی ایم سومرو ،مہراج سنجے ،ہندوپنچائت کے شلو کمار،انتظار ابڑو، دلمراد لاشاری ،شعبان ابڑو اور دیگرنے شرکت کی تقریب میںشفاء ویلفیئرکے گل بلیدی ،ندیم بہرانی اور سعادت علی سومروکی جانب سے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی روادری سے نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کیاجاسکتاہے اس حوالے سے شفاء ویلفیئر کی جانب سے کی گئی کوشش قابل تعریف ہے آج کی سکھ برادری کی اس تقریب میں نہ صرف سکھ،عیسائی ،مسلمان سب شریک ہیں جو رواداری کاثبوت ہے ۔