کوئٹہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ
کوئٹہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ممکن ہے رائے دہندگان 31 مئی 2019 تک اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق یقینی بنائیں اندراج / منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر اور دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں جمع کروائیں رائے دہندگان ووٹ اندراج کی تفصیلات اور ہیلپ لائن نمبر حاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں. بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں فارم برائے اندراج و منتقلی ووٹ جمع کروانے کی تاریخ میں 31 مئی 2019 تک توسیع کردی گئی ہے مراکز برائے وصولی فارم, فارم نمبر 21 اور مزید معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk اور دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کی جاسکتی ہیں شیڈول جاری ہونے تک انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج اور منتقلی کروائی جاسکتی ہے شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی ۔