لوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سریاب روڈ کے علاقے میں غیر معیاری گوشت کی فروخت و صفائی کے ناقص انتظامات پر آٹھ میٹ شاپس جبکہ ایک مصالحہ کی دکان کو ملاوٹ زدہ صحت پر جرمانہ کر د

0 140

کوئٹہ :- بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سریاب روڈ کے علاقے میں غیر معیاری گوشت کی فروخت و صفائی کے ناقص انتظامات پر آٹھ میٹ شاپس جبکہ ایک مصالحہ کی دکان کو ملاوٹ زدہ اور مضر صحت مصالحہ جات کی فروخت پر جرمانہ کر دیا۔بی ایف اے معائنہ ٹیم نے مزکورہ میٹ شاپس کے خلاف نامناسب و گندے ماحول میں گوشت کی فروخت،حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف گوشت اسٹور کرنے جبکہ مصالحہ شاپ سے گزشتہ روز لیےگئے مصالحہ جات کی لیبارٹری رپورٹ غیر تسلی بخش آنے اور مصالحوں میں ملاوٹ کی بناءپر کارروائی کی گئی۔علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام نے علاقے میں موجود دیگر متعدد گوشت و مصالحہ جات کے مراکز کا بھی معائنہ کیا،اس دوران مختلف مصالحوں کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے، بی ایف اے حکام کی جانب سے مذکورہ مراکز کے مالکان خاص کر ورکرز کو ذاتی صفائی پر توجہ دینے اور مجموعی طور پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بی ایف اے کے وضع کردہ اسٹینڈرز بارے انہیں تفصیلاً آگاہی دی گئی، نیز مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز اور خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔مزیدبرآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک مچھلی کی دکان سے عوام کو فروخت کی جانے والی باسی مچھلیاں قبضے میں لے کر موقع پر تلف کردیں جبکہ دکاندار دار کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ اپنی دکان پر تازہ و قابل خوراک مچھلیوں کی فروخت یقینی بنائے اور خراب و باسی مچھلی کی فروخت سے اجتناب کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.