ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس
لسبیلہ :۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد اللہ بہتر انتظام اور عوام کے تعاون سے تاحال ضلع لسبیلہ میں کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے ضلعی انتظامیہ۔ہیلتھ اور پی پی ایچ آئی کے ساتھ مل کر بے شمار اقدامات اٹھائے گئے ہیں تحصیل سطح پر RRT ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کا کام آوٹ بریک کے ساتھ ساتھ تمام معاملات کو دیکھنا ہے ابھی تک ان ٹیموں نے 391 افراد کی اسکریننگ کی ہیں اس کے علاوہ 94 تبلیغی جماعتوں کے لوگوں کو اسکریننگ کرکے ان کو آبا ئی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے روانہ کیا ابھی تک بارہ مشتبہ کیسز کے پی سی آر رپورٹس لیبارٹریز کو بھیجی گئیں ہیں جوکہ الحمد اللہ منفی آئی ہیں اس کے علاو